لاپتہ ہونے والے طیارے کا بالآخر سراغ لگا لیا گیا

نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں 1971ء میں لاپتہ ہونے والے طیارے کا بالآخر سراغ لگا لیا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ ایک چھوٹا طیارہ تھا جس نے 27جنوری 1971ء کو امریکہ کے برلنگٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکی شہر پرویڈنس کے لیے اڑان بھری۔ طیارے میں پانچ لوگ سوار تھے جن میں دو عملے کے لوگ اور اٹلانٹا کی ڈویلپمنٹ کمپنی ’کزنز پراپرٹیز‘ کے 3 ملازمین شامل تھے۔طیارہ کبھی اپنی منزل پر نہ پہنچ سکا اور گزشتہ پانچ دہائیوں میں اس کی تلاش کے لیے متعدد آپریشنز ہوئے مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اب نیو ہیمشر کے شہر گوفس ٹائون کے ماہری گیری کوزاک نے اس طیارے کا سراغ لگایا ہے۔ گیری کوزاک کو اس 10سیٹوں والے طیارے کا ملبہ جونیپر آئی لینڈ کے ساحل کے قریب شیمپلین نامی جھیل کی تہہ میں ملا ہے۔

گیری کو جہاز کا ملبہ میموریل ڈے سے دو دن قبل ملا تھا تاہم طیارے میں سوار لوگوں کے خاندانوں کو یہ خبر دینے تک اس بات کو مخفی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گیری کا کہنا ہے کہ اس نے اس جہاز کا ملبہ تلاش کرنے میں کئی سال لگا دیئے اور بالآخر اس کی محنت بارآور ثابت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں