کویت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی, 35 ہلاک، 43 زخمی ہو گئے

طکویت(پی این آئی)ویت میں حکام نے کہا ہے کہ المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہیں۔العربیہ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔‘کویتی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جس عمارت میں آگ لگی ہے اسے متعدد لیبر رہائش کے لیے استعمال کرتے تھے۔‘’محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔‘حکام نے کہا ہے کہ ’عمارت 6 منزلہ ہے جس میں 43 افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

‘’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلینڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر یہی آگ لگنے کا سبب ہوں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں