نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ن لیگ کے صدر نواز شریف کی مبارکباد پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔
اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے عوام ہمیشہ امن، سیکیورٹی اور ترقی پسند خیالات کےحامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سیکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مودی جی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں