سوئٹزرلینڈ جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)یورپین ایمپلائمنٹ سروسز (EURES) کی ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کو 41 مختلف شعبوں میں افرادی قوت کے شدید بحران کا سامنا ہے، جن میں صحت کی دیکھ بھال، انجینئرنگ، آئی ٹی، تعلیم، اور انصاف و قانون کی فیلڈز شامل ہیں۔

رپورٹ میں کچھ مخصوص پیشوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سوئٹزرلینڈ کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔لیکن یہی افرادی قلت ان غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کر رہی ہے، جو بیرون ملک، خاص طور پر سوئٹزرلینڈ جانا چاہتے ہیں۔اگر آپ بھی سوئٹزرلینڈ کا ویزا آسانی سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ماحولیاتی انجینئرز، سول انجینئرز، کان کنی کے انجینئرز، میٹالرجسٹ اور انجینئیرنگ کی دیگر فیلڈز میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ آئی ٹی سیکٹر کی بات کریں تو کمپیوٹر نیٹ ورکنگ سے وابستہ پیشہ ور افراد، سسٹمز ایڈمنسٹریٹرز، ڈیٹا بیس ڈیزائنرز اور ایڈمنسٹریٹرز، ایپلی کیشن پروگرامرز، سافٹ ویئر ڈویلپر کی بھی سوئٹزرلینڈ میں ضرورت ہے۔

صحت کے شعبے میں ماہر امراض چشم اور آنکھوں کے ماہر، فزیو تھراپسٹ، فارماسسٹ، دانتوں کے ڈاکٹر، دائیاں، نرسنگ پروفیشنلز، جنرلسٹ طبی پریکٹیشنرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش پانے کے 4 طریقے
تعلیمی شعبے میں خصوصی بچوں کے اساتذہ، یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم کے اساتذہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ججز اور وکلا کی بھی ضرورت ہے۔سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ اور ناروے کی طرح غیر ملکی تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور نرسوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔وہاں ہنر مند لیبر کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان شعبوں میں غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے مواقع مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close