ویب ڈیسک(پی این آئی)سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ کسی سیاسی نعرے کے لیے، لہٰذا مملکت حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنی مناسک ادا کر سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں