ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں جمعرات 6 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں