کویت سٹی (پی این آئی)کویت جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔
دنیا بھر بالخصوص پاکستان سے نوجوانوں کی بڑی تعداد روزگار کے لیے کویت جانے کی تیار کرتی نظر آتی ہے، مگر وہیں اب کویت حکام کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی حکام کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کے اجرا کے کوٹے اور اس کی فیس میں اضافہ کردیا گیا۔کویتی نائب وزیر اعظم اور افرادی قوت کے منعقد کردہ خصوصی اجلاس میں غیر ملکی تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ منتقل کرنے اور ان پر عائد فیس کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔
ورک پرمٹ سے متعلق جاری کردہ احکامات کے مطابق کویت میں نیا ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 150 دینار (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی) روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔کویتی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ورک پرمٹ اور ملازمت کی منتقلی کے مذکورہ اصول یکم جون 2024 سے نافذ العمل ہوچکے ہیں۔اس اقدام کا مقصد کویت میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں تنخواہ میں اضافے کے مطالبے کو کم کرنا ہے اور ملک میں کاروبار کو بڑھانا ہے۔ان نئے قوانین کے نفاذ کے لیے حکام نے اپنے خودکار نظاموں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں