سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے خوشخبری آگئی

ریاض(پی این آئی) سعودی حکومت نے مہارت یافتہ غیرملکی ورکرز کے زیرکفالت افراد پر لاگو فیس پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ فیس 2017ء میں لاگو کی گئی تھی، جس کے بعد سے سعودی عرب میں مقیم ہر غیرملکی اپنے زیرکفالت ہرفرد کے عوض 400ریال (تقریباً ساڑھے 29ہزار روپے) فیس ادا کر رہا تھا۔سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت ملک میں مقیم مہارت یافتہ غیرملکیوں کو اس فیس میں رعایت دینے پر غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے فیس سٹرکچر پر نظرثانی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیس ماضی کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی تھی، تاہم اب حکومت مہارت یافتہ غیرملکی افراد کو مستحکم کرنا چاہتی ہے، چنانچہ ان کے لیے اس فیس پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close