جرمنی جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

برلن(پی این آئی) لیبر کی شدید قلت کے پیش نظر جرمن حکومت نے جاب آفر کے بغیر غیرملکیوں کو جرمنی آنے کی پیشکش کر دی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جرمن حکومت کی طرف سے ’اپرچونٹی کارڈ‘ (Opportunity Card)متعارف کرایا گیا ہے، جو یکم جون سے لاگو ہو چکا ہے۔اس کارڈ کے ذریعے غیریورپی ورکرز جرمنی پہنچ کر وہاں ملازمت کر سکتے ہیں۔جرمن وزیرداخلہ نینسی فیزر کہتی ہیں کہ ’’ہمیں مزدوروں اور مہارت یافتہ ورکرز کی فوری ضرورت ہے، جس کے لیے ہم نے اپر چونٹی کارڈ یا Cnancekarteمتعارف کرایا ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کے پاس 2سالہ ووکیشنل ٹریننگ یا یونیورسٹی ڈگری ہے، وہ اس کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ درخواست دہندہ کی عمر 35سال سے کم ہونی چاہیے اور انہیں جرمن یا انگریزی زبان آتی ہو۔ اس سکیم میں ورکرز کا انتخاب پوائنٹس سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ درخواست دہندگان کو پوائنٹس ان کی جرمن یا انگریزی زبان پر مہارت، پیشہ وارانہ تجربے، عمر اور جرمنی کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو کم از کم 6پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے۔جن افراد کو یہ کارڈ دیا جائے گا وہ جرمنی پہنچ کر ایک سال کے لیے ملازمت کی تلاش کر سکیں گے۔ اس کارڈ کا ایک یہ فائدہ ہو گا کہ جب تک انہیں جاب نہیں ملے گی، وہ 20گھنٹے فی ہفتہ پارٹ ٹائم یا ٹرائل جاب بھی کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close