ویب ڈیسک (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں قرآن کی تعلیم سے متعلق ایک خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ خبر حیرانگی کا باعث بھی بن رہی ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی رابطہ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے تشویش کااظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد قدم اٹھایا گیا ہے۔اماراتی حکومت کی جانب سے غیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جبکہ قرآن کی تعلیم کے حوالے سے سینٹر بنانے یا تعلیم دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم لائسنس کے بعد ہی تعلیم دی جا سکتی ہے۔اسلامی رابطہ باڈی کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو غیر لائسنس شدہ سینٹرز اور افراد جو قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں ان سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقین بنانا ضروری ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آنے والے اشتہارات پر کان نہ دھریں اور بچوں کو لائسنس یافتہ قرآن کی تعلیم کے سینٹرز ہی بھیجیں۔متحدہ عرب امارات میں آن ڈیجیٹل قرآن کی تعلیم دینے والے نا اہل ہیں اور مذہبی تعلیم کے حوالے سے بھی نااہل ہیں۔ جو کہ غلط مذہبی تعلیم، قرآن کریم کا غلط ترجمہ، غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں۔اتھارٹی کی جانب سے ایسے کئی غیر لائسنس والے افراد پر نظر رکھی گئی تھی، جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں