صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر انٹری، ایک دن میں ہی کتنے لاکھ افراد نےفالو کر لیا؟

واشنگٹن(پی این آئی)ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکائونٹ بنالیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہد صدارت کے دوران پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔مگر اب امریکی صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کا رخ کیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی حمایت حاصل کر سکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون کو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی میں ہونے والی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی ایک فائٹ میں موجود ہیں۔ڈونلد ٹرمپ کے اس اکائونٹ کو لاکھوں افراد نے فالو کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close