بغیر حج پرمٹ حج کرنیوالوں پر کتنا جرمانہ عائد ہوگا؟

مکہ مکرمہ (آئی این پی ) سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغاز اتوار (25 ذوالقعدہ )سے کردیا گیا جو 14 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس دوران کسی کو بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے طلب کرنے پر حج پرمٹ دکھنا ضروری ہے۔ پرمٹ نہ ہونا قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پرسخت سزا مقرر ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا خلاف ورزی کرنے والا خواہ سعودی شہری ہو یا غیرملکی بغیر کسی استثنی نے قانونی طورپرسزا کا مستحق ہوگا۔پرمٹ کے بغیر جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ وہ افراد جو غیرقانونی طورپر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ کی جانب سے فرضی حج اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ وزارت داخلہ نے نے فرضی حج اسکیموں کا اعلان کرنے والے ان کی مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔ ان پر فرضی حج کمپنی کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے لوگوں سے رقوم جمع کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں