افغانستان(پی این آئی)کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق۔۔۔افغانستان میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نےبتایا کہ ہفتے کی صبح 7 بجے مشرقی ننگرہار کے ضلع مومند درہ کے باسول علاقے میں دریا میں ایک کشتی ڈوب گئی، جس میں خواتین اور بچے سوار تھے۔قریشی بدلون کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کو تلاش کرنے کے لیے کوششیں جا ری ہیں۔ حادثے کی وجوہات کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق علاقے کے رہائشی خراب حالت میں کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے اکثر دریا عبور کرتے ہیں، جبکہ قریب میں کوئی پل نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں