نئی گاڑی خریدنا مشکل ہو گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں مہنگائی کے باعث نئی گاڑیوں کی خریداری کا رجحان کم ہونے لگا۔

گاڑی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شہریوں کے لیے نئی گاڑی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ امریکہ میں کاروں، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کے استعمال کی اوسط مدت بڑھ کر 12سال سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سڑکوں پر چلنے والی 70فی صد گاڑیاں 6برس یا زائد مدت سے استعمال ہو رہی ہیں اور کمپنیوں کی وارنٹی ختم ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں