روضہ رسولﷺ میں داخلے سے متعلق سعودی عرب کی نئی ہدایات جاری

ویب ڈیسک(پی این آئی)حج کے پیش نظر سعودی عرب روضہ رسول ﷺ پر آنے والے عاظمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی کی جانب سے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔نئی ہدایات کے مطابق عاظمین حج اور عمرہ زائرین روضہ رسول ﷺ میں صرف 10 منٹ ہی گزار سکیں گے، جبکہ یہ پرمٹ سال میں ایک دفع ہی دیا جائے گا۔اتھارٹی کی جانب سے کہنا تھا کہ اگر کوئی پرمٹ ہولڈر روضہ رسولﷺ پر حاضری کے اجازت نامے سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو اسے پہلے ہی اجازت نامہ منسوخ کر دینا چاہیے، تاکہ دوسروں کو موقع مل سکے۔

جبکہ اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اجازت نامہ منسوخ ہونے کی صورت میں اسے یہ موقع اگلے سال ہی مل پائے گا۔اتھارٹی کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ عاظمین حج اور عمرہ زائرین نوسوک ایپ کے ذریعے پرمٹ ملنے سے پہلے روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے تمام ہدایات اور گائیڈلائنز پر سختی سے عمل کریں۔ان ہدایات میں روضہ رسول ﷺ میں صرف 10 منٹ گزاریں، جبکہ اپنے اپوائنٹمنٹ کی تصدیق پرمٹ کے وقت ضرور کرائیں اور منتخب وقت سے پہلے مقدس مقام پر آجائیں۔جبکہ اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے، اپوائنٹمنٹ کے وقت ایک بار ہی بارکوڈ استعمال کیا جائے گا، جس کے بغیر داخلہ کسی صورت نہیں ہو پائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close