جدہ (پی این آئی)سعودی عرب کی جانب سے بیرون ملک سے حج کے لئے آنے والے عازمین کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک (Nusk) کارڈ جاری کئے جائیں گے، عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے، نسک کارڈ کے بغیرحج کرنا غیر قانونی ہوگا۔سعودی حکام کے مطابق بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی جس کیلئے حدود الحرم کے اردگرد سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے اور انہیں قید کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے حج کے باعث ہر قسم کے وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں