مسلم ملک جس نے آئی ایم ایف سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی

بغداد (پی این آئی)عراق نے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی۔

اس بات کا اعلان عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے کیا ۔عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کیے، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا ہے، عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔ مظہر صالح نے بتایا کہ 2003 اور 2021 کے درمیان عراق نے آئی ایف سے سے کئی مالیاتی پروگرام حاصل کییجن میں ہنگامی قرضے اور طویل مدتی مالی امداد شامل ہے2016 میں آئی ایم ایف نے عراق میں اقتصادی اصلاحات کے لیے 5.34بلین ڈالر کے مالیاتی پروگرام کی منظوری دی پانچ سالوں کے اندرعراق نے کل کا دو تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض کی مکمل ادائیگی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close