رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی،ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ویب ڈیسک(پی این آئی)ویت نام میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آگ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے وسطی علاقے کی ایک رہائشی عمارت میں لگی۔رپورٹس کے مطابق 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا یہ واقعہ رات کے وقت رونما ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تنگ گلیاں ہونے کے سبب فائر فائٹرز کو عمارت تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ادھر حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کے حادثے میں14 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ عمارت میں 24 فیملیاں آباد تھیں، عمارت میں آگ لگنے کے ساتھ کئی دھماکے بھی ہوئے۔سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ آگ عمارت کے سامنے چھوٹے صحن میں لگی جو الیکٹرک بائیکس کی فروخت اور مرمت کے لیے گیراج کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور فیملیز کی جانب سے اکثر رات کے وقت موٹر سائیکل کی بیٹریوں کی چارجنگ کی جاتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close