ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارت میں فون استعمال کرنے پر ماں بیٹی کے جھگڑے میں بیٹی کی جان چلی گئی۔
آج کل زیادہ تر طالب علم اپنی پڑھائی کے بجائے موبائل فون پر توجہ دیتے ہیں جو والدین کیلئے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ایک واقعہ ریاست راجستھان کے علاقے بندایاکا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نیکیتا سنگھ اپنے امتحان کی تیاری کے بجائے زیادہ وقت موبائل فون پر خرچ کرتی تھی۔رپورٹس کے مطابق نیکیتا کی اسی عادت سے تنگ والد نے بیٹی سے موبائل فون لے کر رکھ لیا اور پڑھائی پر توجہ دینے پر زور دیا لیکن نیکیتا نے موبائل کا کم استعمال کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر اسے فون واپس دے دیا گیا۔
والد کےمطابق پچھلے کچھ دنوں سے نیکیتا نے پھر سے موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا شروع کردیا تھا جس وجہ سے موبائل نیکیتا سے لے کر اس کی والدہ کے حوالے کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ والدہ سے فون واپس مانگنے کیلئے نیکیتا نے ضد کی اور یوں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران والدہ نے طیش میں آکر نیکیتا کے سر پر زور سے ڈنڈا مارا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں