دہلی(پی این آئی)شدید گرمی، سکول فوری بند کر نے کا حکم جاری۔۔۔۔بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ،نئی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سکول فوری بند کر نے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے سبب دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں سکول بند کرتے ہوئے گرمیوں کی قبل از وقت چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں درجہ 47.4 ڈگری سینٹی تک پہنچنے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد دارالحکومت دہلی میں سکول بند کردیئے گئے۔”جنگ ” کے مطابق خبر رساں ادارے “اے ایف پی ” نے بتایا کہ دہلی میں شدید گرمی کے سبب حکومت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا انتباہ جاری کیا تھا جہاں پیر کو دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں سب سے زیادہ 47.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کے علاوہ ریاست راجستھان، مدھیا پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں بھی حکام نے سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارت میں ہر سال موسم گرما میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر آتی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی شدت اور دورانیے میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں