سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دارکس کو قرار دیدیا؟

ویب ڈیسک (پی این آئی) ایران کے سابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے رئیسی ہیلی کاپٹر کے حادثے کا ذمہ دار امریکی پابندیوں کو قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کی تصدیق پیر کے روز کی گئی۔ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حادثے کا ذمہ دار امریکی پابندیوں کو قرار دیا ہے۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے سانحے کا ایک اہم مجرم امریکا ہے جس نے ایران پر طیاروں اور ہوابازی کے پرزوں کی فروخت پر پابندی لگا دی اور ایران کے عوام کو اچھی ہوا بازی کی سہولیات سے لطف اندوز ہونے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست میں درج کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close