برطانیہ میں پاکستانی سیاستدان پر مقدمہ درج

لندن (پی این آئی)پاکستانی سیاستدان محمد خرم خان پر بچوں سے جنسی جرائم کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محمد خرم خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں، برطانیہ کے پراسیکیوشن کے الزامات کی تردید کی ہے۔ “جنگ ” کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر پاکستانی سیاستدان پر بچے سے جنسی زیادتی کے2مبینہ الزامات پر مقدمہ چل رہا ہے۔ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ کس طرح 60 سالہ محمد خرم خان اپنے بیٹے کی لاء گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچے لیکن مبینہ طور پر جنسی مقاصد کے لیے ایک بچے کے ساتھ مشغول ہوگئے اور جاسوسوں کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close