ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثہ ، ترکیہ کے وزیر کا ہیلی کاپٹر میں بڑی خرابی کا انکشاف

انقرہ(پی این آئی)ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال اولو نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے اس ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم ممکنہ طور پر آف تھا ۔

انہوں نے ایران کے صدر کی ہلاکت کا باعث بننے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا جائزہ پیش کیا ہے ترک وزیر اورال اولو نے کہا ہمیں ہیلی کاپٹر سے کوئی سگنل نہیں ملا غالباََ سگنل سسٹم کام نہیں کررہا تھا یا اسے بند کر دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے یہ بات ہیلی کاپٹرکی تلاش کے آپریشن کے دوران سامنے آئی جب ایران اورترکیہ کے سمندری اور فضائی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا تھا ۔

اورال اولو نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے کوئی سگنل نہیں بھیجا گیا جس پر ہم نے فوری طور پر ایرانی حکام سے رابطہ کیا لیکن بدقسمتی سے ہمیں احساس ہوا کہ سگنل سسٹم شاید بند تھا یا ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم کام نہیں کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جدید نہ سہی مگر ہیلی کاپٹر بنانے والی کمپنی کے مطابق چونکہ یہ ہیلی کاپٹرفوجی استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا اس میں ایک مکمل مواصلاتی نظام نصب تھا قبل ازیں ایرانی حکام ”سازش“کو قبل از وقت قراردے چکے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا یہ خارج ازامکان نہیں کیونکہ اس علاقے نامعلوم ڈرون طیاروں کی پروازوں کے شواہد ملے ہیںاس سے پہلے اسرائیل کا بیان سامنے آچکا ہے کہ اس کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی ہاتھ نہیں .

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں