سعودی فرمانروا کی صحت پر تشویشناک رپورٹ

ریاض(پی این آئی)سعودی فرمانروا کی صحت پر تشویشناک رپورٹ۔۔۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ میں قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا اور وہ جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے۔ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close