ایرانی صدر کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کر لیا گیا

تہران(پی این آئی)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کا ہیلی کاپٹر شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں حادثےکا شکار ہوا تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر کے ہیلی کا پٹر کو شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئےحادثہ پیش آيا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close