ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکا کا ردِعمل بھی آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر ہماری نظر ہے۔دوسری جانب آذربائیجان کے صدر الہام علی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے پر شدید پریشانی ہے۔اپنے بیان میں آذربائیجان کے صدر نے کہاکہ ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی خیریت کیلئے دعاگو ہیں،پڑوسی اور دوست ملک کی حیثیت سے آذربائیجان ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close