نئی دہلی(پی این آئی)بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث بنگلور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارہ بنگلور سے کوچی جارہا تھا۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ کے دائیں انجن میں ٹیک آف کے فورا بعد آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں 179مسافر اور عملے 6افراد سوار تھے۔بنگلور کے کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ آئی ایکس 1132نے ہفتے کی رات ساڑھے دس بجے ٹیک آف کیا تھا۔ یہ پرواز گیارہ بج کر بارہ منٹ پر دوبارہ بنگلور ایئر پورٹ پر اتار لی گئی۔طیارے کے عملے کے ایک رکن نے انجن میں آگ دیکھ کر بنگلور میں ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا تھا۔ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے کے انجن میں لگی ہوئی آگ بجھادی گئی اور مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں