ایرانی صدر کو لے جانیوالا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ہنگامی لینڈنگ

تہران(پی این آئی)ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ساتھ سینیئر حکام بھی سوار تھے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فی الحال ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے نے ایرانی سرکاری ٹی وی کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ ریسکیو حکام ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close