جدہ(پی این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے سعودی ذرائع کے مطابق تیز بخار کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
واضح رہے تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز کو جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی ( بڑی آنت کا معائنہ ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے اس سے پہلے 2020 میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔
بلوم برگ نے سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تیز بخار اور جوڑوں کے درد کی وجہ سے طبی معائنہ کیا جائے گا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ کے السلام محل میں رائل کلینکس میں طبی ٹیسٹ کیا جائے گا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسلام کے مقدس ترین مقامات کے محافظ، ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کے طور پر 2 1‘2 سال سے زیادہ گزارنے کے بعد 2015 میں دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ کے حکمران بن گئے۔سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کا چیک اپ مکمل کیا ٹیلی ویژن نے شاہی عدالت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کا معائنہ مکمل کرنے کے بعد کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے روانہ ہو گئے اس نے 2020 میں مثانے کی سرجری کروائی اور مارچ میں اس کے دل کے پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں