اسلام آباد(پی این آئی) یورپ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متعدد یورپی ممالک کو درجنوں شعبوں میں ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق شینگن ویزہ انفو کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد یورپی ممالک میں لگ بھگ 40شعبوں ورکرز کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور ان ممالک کو فوری ورک فورس درکار ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کو جو ورکرز درکار ہیں ان میں ویلڈرز اور فلیم کٹر، پلمبر اور پائپ فٹرز، ہیوی ٹرک ڈرائیورز، سپیشلسٹ ڈاکٹرز، موٹر مکینکس، نرسنگ پروفیشنلز، ویٹرز، میٹل اور مشین سیٹرز، فلور لیئرز اور ٹائیل سیٹلرز، چھتیں بنانے کے ماہرورکرز، ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن مکینکس اور کنسٹرکشن ورکرز و دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں