کینبرا(پی این آئی )آسٹریلیا کی جانب سے ویزا درخواستوں کے لئے انگریزی زبان کے ٹیسٹ میں نرمی کا اعلان کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی محکمہ داخلہ ( ڈی ایچ اے ) نے ویزا درخواستوں کے لئے TOEFL سکور کی منظوری پر عارضی معطلی کو ختم کر دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست دہندگان اپنی انگریزی زبان کی مہارت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک بار پھر ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج (TOEFL) iBT ٹیسٹ کے نتائج کا استعمال کر سکتے ہیں۔گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلوی محکمہ داخلہ نے TOEFL سکورز کی منظوری کو عارضی طور پر روک دیا تھا اور مکمل جائزہ لینے کا عمل شروع کیا تھا تاہم محتاط غور و خوض کے بعد ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج سکور کو اب دوبارہ ویزا درخواستوں کے لئے درست دستاویزات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر موثر ہے۔TOEFL کیا ہے ؟TOEFL ایک معیاری ٹیسٹ ہے جو غیر مقامی زبان بولنے والوں کی انگریزی زبان کی مہارت کو جانچنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، یہ آسٹریلیا کی تمام یونیورسٹیوں سمیت عالمی سطح پر یونیورسٹیوں اور اداروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر پہچان رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں