6.4شدت کا زلزلہ، گہرائی کتنی تھی؟ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

میکسیکو سٹی (پی این آئی)میکسیکو کےساحلی علاقے کوسٹ آف چیاپاس میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 75 کلومیٹر تھی، جبکہ امریکی سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلےکے بعد سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ میکسیکو کی حکومتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی اور یہ کہ صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close