سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب نے مزید 3 ممالک کے لیے الیکٹرانک سیاحتی ویزے کی سہولت کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے دولت مشترکہ کے3 ممالک باہماس، بارباڈوس اور گریناڈا کو ممالک کی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کے شہری سعودی عرب کا الیکٹرانک سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔اس اضافے کے ساتھ جن ممالک کے شہری سعودی عرب کا الیکٹرانک سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں ان کی تعداد 66ہو گئی ہے۔ان ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کی طرف سے آن آرائیول ویزے کی سہولت بھی میسر ہے۔ چنانچہ شہری سعودی عرب کی کسی پورٹ پر پہنچ کر بھی سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔الیکٹرانک سیاحتی ویزا ڈیجیٹل سعودی سفارتخانے کی طرف سے مربوط ویزا نیشنل پلیٹ فارم کے ذریعے فوری طور پر جاری کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سیاحتی ویزے پر نہ صرف سعودی عرب کی سیاحت کی جا سکتی ہے بلکہ اس ویزے پر عمرے کی سعادت بھی حاصل کی جا سکتی ہے، کاروباری سرگرمیاں بھی کی جا سکتی ہیں اور رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کے لیے بھی یہ ویزا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close