محبت کی اعلیٰ مثال، بیٹی نے اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر باپ کو نئی زندگی دیدی

جدہ (پی این آئی)تبوک میں ایک سعودی لڑکی نے والد کو انتہائی تکلیف میں دیکھتے ہوئے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے ان کی جان بچا لی۔

عاجل نیوز کے مطابق الاخباریہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی لڑکی عواطف البلوی نے کہا کہ والد کچھ عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،علاج کے لئے کئی ہسپتالوں سے رجوع کیا مگر تمام ڈاکٹروں کی ایک ہی رائے تھی کہ جگر کی پیوند کاری کی جائے۔عواطف البلوی کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت بہن بھائیوں کے ٹیسٹ لئے گئے تاکہ پیوند کاری کو میچ کیا جا سکے۔ میرے تمام نمونے سو فیصد والد سے میچ ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت ٹیسٹ دینے جا رہی تھی تو میرے دل میں یہی خواہش ابھر رہی تھی کہ والد کو میرے جگر کا ٹکرا لگ جائے اور میری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا۔ والد اور بیٹی دونوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close