بم دھماکے میں شہادتیں، افسوسناک خبر آ گئی

کابل(پی این آئی)افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد شہر میں دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بیان میں بتایا کہ بدھ کو فیض آباد شہر میں ایک موٹر سائیکل میں نصب کئے گئے مقناطیسی بم کے دھماکے میں انسداد منشیات پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور5 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close