6.2شدت کا زلزلہ، الرٹ جاری

جکارتہ (پی این آئی)انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 

 

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 33 منٹ پر انڈونیشیا کے مالوکو کے ساحل کے قریب سیرام سمندر میں 6.2 شدت کا بہت ہی شدید زلزلہ آیا جس کی گہرائی 29 کلومیٹر (18 میل) تھی۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی الرٹ جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close