عیدالاضحی کب منائی جائیگی؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

قاہرہ(پی این آئی)ماہرین فلکیات نے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طہ رابح نے کہا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدہ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے آئندہ جمعرات 9 مئی سے ہو گا ذوالقعدہ کے دن 29 ہوں گے۔

العربیہ کے مطابق طہ رابح نے اپنے بیان میں کہا کہ ذو القعدہ کے مہینے کا چاند 8 مئی بدھ کو 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا انہوں نے وضاحت کی کہ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا عرب جمہوریہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا. انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا فلکیات کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close