متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمزاینڈ پورٹ سکیورٹی سے ایمریٹس آئی ڈی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے۔

اس کارڈ کے حامل پاکستانی متحدہ عرب امارات میں کئی حکومتی سروسز حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کارڈ کے بغیر مقیم لوگوں کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اب اماراتی حکومت کی طرف سے اس کارڈ کا حصول مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

پاک آبزرور کے مطابق اماراتی حکام کی طرف سے ایمریٹس آئی ڈی کارڈ کے اجراء کے لیے جدید سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس میں فارم پر موجود 6کالم منہا کر دیئے گئے ہیں۔ اب تمام معلومات کی بجائے صرف شہری کا گزشتہ رجسٹرڈ ایڈریس داخل کرنا ہو گا۔ یہ ایڈریس داخل کرنے سے فارم پر شہری کی دیگر معلومات کے حامل باقی 6کالمز خودکار طریقے سے پُر ہو جائیں گے۔اس جدید سسٹم کے نفاذ کے بعد اب شہریوں کو پاسپورٹ سروسز کے لیے تصویر مہیا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ یہ سسٹم ازخود گزشتہ ڈیٹا سے صارف کی تصویر حاصل کر لے گا۔ تاہم سسٹم میں تصویر تبدیل کرنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنی تازہ تصویر کارڈ کے لیے دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close