سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے قتل کی خبروں پر امریکا کا اہم بیان

کیلیفورنیا (پی این آئی ) معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کرنے کی خبریں جھوٹی نکلیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کی کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔کیلیفورنیا کے فریسنو میں فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں مبینہ طور پر دو افراد کو لڑائی کے بعد گولی مار دی گئی، امریکی پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے قیاس کیا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار تھا، رپورٹس کو کچھ نیوز ایجنسیوں نے بھی اٹھایا۔فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اب ان رپورٹوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “جھوٹی” ہیں، ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ ولیم جے ڈولی نے کہا کہ “اگر آپ آن لائن چیٹر کی وجہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا گولڈی برار ہے تو ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ بالکل درست نہیں ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close