ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حج زائرین کی آمد سے قبل سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر حج کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے، جو کہ انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نوسوک کارڈ حج سے قبل پہلے انڈونیشین بیچ کو دیا گیا ہے۔ اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔ اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں