کولالمپور (پی این آئی) اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے جس کے بعد کے ایف سی کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنےکا اعلان کر دیا۔ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کمپنی کا کہناتھا کہ معاشی طور پر درپیش صورتحال کی وجہ سے ملائیشیا میں ریستوران عارضی طور پر بند کر رہے ہیں،ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کے 600 ریستوران ہیں جن میں سے 108 کو بندکیا جارہا ہے، ان میں سے زیادہ تر ریستوران ملائیشیا کی مسلم اکثریتی ریاست کلنٹان میں ہیں ،خیال رہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا اور دیگر ممالک میں اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں