تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

بنکاک (پی این آئی )تھائی لینڈ دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو ساحل اور جزائر سمیت اپنے شاندار قدرتی نظاروں اور جدید انفراسٹرکچر کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

پاکستانی سیاحوں کو تھائی لینڈ میں داخلے کے لیے ویزا کا حصول لازم ہے، وہ لوگ جو تھائی لینڈ کے دلکش منظر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں وہ ذاتی طور پر خود یا پاکستان میں کسی بھی تھائی سفارت خانے کے سرکاری ایجنٹوں کے ذریعے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔تھائی لینڈ درخواست دہندگان کو دو اقسام کے وزٹ ویزا فراہم کرتا ہے :

1۔سنگل انٹری

2-متعدد بار انٹری

تھائی لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے مطلوب دستاویزات

1- درخواست کا فارم

2-کور لیٹر / کمپنی ورکنگ لیٹر

3-پاسپورٹ کا 1 خالی صفحہ / پاسپورٹ کی 6 ماہ کی میعاد

4-ایک سال کی بینک اسٹیٹمنٹ

8-5 ماہ کے اندر لی گئی دو پاسپورٹ سائز تصاویر

6-قومی شناختی کی 2 کاپیاں

7-پاسپورٹ کی دو کاپیاں

8-این ٹی این لیٹر

تصدیق شدہ ایئر ٹکٹ / ہوٹل بکنگ

تھائی لینڈ کے وزٹ ویزا کی فیس

تھائی لینڈ نے ایکسچینج ریٹ کے ضوابط کے مطابق جون 2023 میں نظر ثانی شدہ ویزا فیس کا اعلان کیا تھا۔اپریل 2024 تک 3 ماہ کی میعاد کے ساتھ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا کی فیس 13 ہزار روپے ہے جبکہ متعدد بار انٹری والا ویزا چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ 65 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close