نامعلوم افراد نے مسجد میں داخل ہوکر امام کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت میں نامعلوم افراد نے مسجد میں داخل ہوکر امام کو مبینہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں30 سالہ امام مسجد محمد ماہر کو مبینہ طور پر 3 نقاب پوش افراد نے تشدد کر کے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب امام صاحب کچھ شاگردوں کے ہمراہ مسجد میں موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان مبینہ طور پر مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے امام مسجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close