تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی بڑا استعفیٰ آگیا

ایڈنبرگ(پی این آئی)سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف نے عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل سکاٹ لینڈ فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،میڈیارپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک ذمے داریاں ادا کرتا رہوں گا۔یاد رہے کہ سکاٹس گرین پارٹی کیساتھ گزشتہ ہفتے شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ تھا، حمزہ یوسف کو سکاٹس لیبرپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامناتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close