تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایڈنبرگ (پی این آئی) سکاٹ لینڈکے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا جس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔

یہ پیش رفت حکومتی اتحاد کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) نے حکمران جماعت سکاٹش گرینز (ایس جی) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا۔دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی اس وقت ناقابل واپسی صورت حال تک پہنچی جب وزرا نے موسمیاتی تبدیلی کا ایک اہم ہدف پورا نہ ہونے اور بلوغت کی دوا کے استعمال کو روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حمزہ یوسف نے کہا کہ وہ ایک اقلیتی حکومت کے طور پر حکومت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں, انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ ’مشکل‘ ہو گا لیکن وہ اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ ’مجھے یقین ہے کہ میں عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔کنزرویٹو، لیبر، گرینز اور لبرل ڈیموکریٹس حمزہ یوسف پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، انہیں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ایش ریگن کی حمایت کی ضرورت ہوگی، جنہوں نے گزشتہ سال سکاٹش نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔اگر حمزہ یوسف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو پارلیمان کے پاس انتخابات سے پہلے نئے وزیر کا انتخاب کرنے کے لیے 28 دن ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close