خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد

تہران (پی این آئی ) ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ پابندی ایلومینیم ریک اور استقلال تہران کے میچ کے واقعے کے بعد بحال کی گئی ہے۔

العربیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے حکم دیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ ’’ٹریکٹر سازی‘‘ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے واقعات کے بعد دیئے گئے اس حکم میں واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close