ڈوڈومہ (پی این آئی) تنزانیہ میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 155 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھراور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 155 اموات اور 236 زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہے۔ کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں