ایران جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی) اگر آپ برادر ہمسایہ ملک ایران کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے، جس میں ہم آپ کو ایران کے ویزے کے متعلق تمام ضروری معلومات مہیا کرنے جا رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے ویزے کی فیس ویزے کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہے۔ اگر آپ زیارات کے لیے ایران جانا چاہتے ہیں تو سنگل انٹری کی فیس 5ہزار 250روپے اور ڈبل انٹری کی فیس 7ہزار 875روپے ہوگی تاہم اگر آپ سیاحت کے لیے جا رہے ہیں تو آپ کوسنگل انٹری کی فیس 14ہزار روپے ادا کرنی ہو گی۔ایران کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے ٓپ کے پاس اصل پاسپورٹ موجود ہونا لازمی ہے، جس کے ختم ہونے کی مدت ابھی کم از کم 6ماہ باقی ہو۔

اس کے علاوہ آپ کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بارکوڈ کا حامل پرنٹ شدہ ویزہ ایپلی کیشن فارم ہونا بھی لازمی ہے۔ یہ فارم آپ کو ایرانی حکومت کی ویب سائٹ سے بھی مل سکتا ہے اور آپ ایرانی قونصل خانے سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فارم بھرنے کے بعد اسے آپ مختص کیے گئے ڈراپ باکسزیا زیارت کاروان کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ پاکستان کے شہروں لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں ایران کے قونصل خانے موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close