دبئی میں اچانک عمارتیں ہلنےلگیں، شہریوں میں خوف و ہراس

دبئی (پی این آئی )حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے جہاں شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کیں، وہیں انتظامیہ کو بھی دن میں تارے دکھا دیے تاہم گزشتہ رات دبئی کی عمارتیں ہلنے سے شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے۔ گزشتہ روز100 سے زائد فیملیز کی جانب سے عمارتیں ہلنے کی شکایت کی گئی تھی جبکہ شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر آ گئے۔

دبئی کے علاقے محسنہ میں ایک ملٹی سٹوری ٹاور اچانک ہلنا شروع ہوگیا جس کے باعث رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا سے بات چیت میں رہائشی نوال نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بیٹے کو یوں لگا کہ گویا زلزلہ آ رہا ہو لیکن انہیں لگا کہ شاید یہ بیٹے کا گمان ہوگا، نوال کے شوہر کے دیگر رہائشی دوستوں کی جانب سے بھی شوہر کوکال کر کے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے؟تاہم کچھ گھنٹے بعد ہی دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے اس عمارت کو خالی کرانے کے احکامات دیے گئے جس پر نوال اور ان کی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ بارش کے باعث عمارت کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا ہے جس میں کریک آ گیا ہے اور اسی وجہ سے عمارت ایک جانب کو جھک گئی ہے۔108 منزلہ عمارت میں موجود 100 سے زائد رہائشیوں کو اپنی رات سڑک پر گزارنی پڑی ہے جبکہ عمارت کو سیل کرنے کے بعد اب رہائشی اپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close