ملالہ یوسفزئی کی اداکاری کے میدان میں انٹری

لندن (پی این آئی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جلد ریلیز ہونے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گرہوں گی۔ ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس ‘میں مختصر کردار ادا کرنے والی ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کی جدوجہد کو دکھایا جائےگا کہ ان دونوں خواتین نے کِن کِن مشکلات کا سامنا کرکے عالمی سطح پر اعلی مقام حاصل کیا،اس ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے،

یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ہیں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے،برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا دوسرا سیزن رواں سال 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے،واضح رہے کہ میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close